ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مشتبہ کردار والے کجریوال کو کس طرح دے دیا جائے مکمل ریاست کا حق: ہرش وردھن

مشتبہ کردار والے کجریوال کو کس طرح دے دیا جائے مکمل ریاست کا حق: ہرش وردھن

Mon, 29 Apr 2019 01:23:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دئیے جانے کے عام آدمی پارٹی کے مطالبے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے چاندنی چوک سے امیدوار ہرش وردھن نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ سوالیہ نشان اور مشتبہ کردار والے اروند کیجریوال جیسے وزیر اعلی کو کس طرح مکمل ریاست کا حق دیا جا سکتا ہے۔ہرش وردھن نے کہا کہ قومی دارالحکومت کو آپ حکومت کے منفی ذہنیت کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑی ہے۔دوسری بار چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے ایم پی بننے کی تیاری کر رہے ہرش وردھن نے کہا کہ کیجریوال کی قیادت والی حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔سوائے وزیر اعظم کو گالیاں دینے کے اور کچھ نہیں کیا ہے۔دہلی ان کی حکومت اور خصوصی طور پر وزیر اعلی کی منفی ذہنیت کی وجہ سے پریشان ہو رہی ہے۔انہوں نے گزشتہ چار سال میں شاید ہی کچھ کیا ہے۔آپ ان کے 70 وعدوں کو دیکھ سکتے ہیں اور ان میں سے شاید ہی کوئی وعدہ پورا ہوا ہے۔ہرش وردھن نے کہاکہ انہوں نے دن رات وزیر اعظم کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آخر کیا کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔اب وہ مکمل ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایسے سوالیہ نشان اور مشتبہ کردار والے وزیر اعلی کو مکمل ریاست کا حق دیا جا سکتا ہے؟


Share: